ماں بیٹے کی 32 سال بعد ملاقات، ‘ایسے واقعات صرف فلموں میں دیکھنے کو ملتے ہیں’
اسلام و علیکم دوستوں کیسے اپ سب۔ اپنے والدین سے تو ہر کوئی محبت کرتا ہے اور ماں باپ بھی اپنی اولاد کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔ لیکن والدین کے لیے اپنی اولاد کے کُھو جانے کا دکھ بہت بڑا ہوتا ہے۔ وہ اپنی اس اولاد کے لیے ہر وقت روتے رہتے ہیں جو گُم ہو جائے۔ ایک ایسی ماں جس کی ملاقات اپنے بیٹے سے 32 سال بعد ہوتی ہے۔ جی ہاں اپ نے فلموں میں تو ایسے بہت سے سین ہوتے دیکھے ہوں گے مگر اج کی دنیا میں حقیقت میں بھی ایسا ہوا۔ تو دوستوں مصر میں ایک خاتون اور اس کےسعودی بیٹے کی 32 سال بعد ملاقات کی خبر عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس طرح کے واقعات عموماً فلموں میں دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم سعودی عرب میں پیش آنے والا یہ ایک سچا واقعہ ہے۔ ماں اور اس کے بیٹے کے درمیان جدائی خاندانی جھگڑے کا نتیجہ تھی۔ ماں کی طلاق کے بعد بیٹے کو والد کے سپرد کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی ماں سے 32 سال تک نہیں مل سکا۔ قاہرہ میں سعودی سفارت خانہ نوجوان ترکی خالد سنید السنید کو اس کی والدہ کو تلاش کرنے کے بعد دوبارہ ملانے میں کامیاب ہو گیا۔ بچہ اس وقت ماں سے الگ ہو گیا تھا جب اس کی عمر چار سال تھ...